صحافی یوسف امام

سینئر صحافی یوسف امام کی برسی گیارہ نومبر کو منائی جائیگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)سینئر صحافی یوسف امام مرحوم کی اٹھارویں برسی مورخہ گیارہ نومبر 2023بروز ہفتہ انکے بیٹے کی رہائش گاہ پر منائی جائے گی۔

تفصیل کے مطابق سینئر صحافی یوسف امام مرحوم کی برسی کی دعائیہ تقریب 11نومبر برو ز ہفتہ کو دن 12بجے انکے بیٹے جنید یوسف کی رہائش گاہ مکان نمبر 7، گلی نمبر 12، فاروق اعظم روڈ، راولپنڈی میں ہوگی۔ ختم قرآن کے بعد دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔تمام دوست احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔

واضع رہے کہ صحافی یوسف امام (مرحوم)گیارہ نومبر 2005کو رات گئے ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ایکسپریس ہائی وے پر کار حادثے میں وفات پا گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں