احمد عرفان اسلم

سیلاب سے پیشگی خبر دار کرنے کے نظام کو بہتر بنا کر نقصانات سے بچا جا سکتا ہے ، احمد عرفان اسلم

اسلام آباد (عکس آن لائن) نگران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے فول پروف انتظامات کی ضرورت ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے فلڈ مینجمنٹ منصوبے پر کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے، پچھلے 20 سال میں دنیا میں قدرتی آفات سے 2.9 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے،سیلاب سے ہونے والی تباہی سےپیشگی خبر دار کرنے کے نظام کو بہتر بنا کر بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو یہاں “قومی ماسٹر پلان برائے فلڈ ٹیلی میٹری ” کے اجرا کی تقریب خطاب کرتےہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے ہر سال بہت نقصان ہوتاہے ۔ سیلاب سے بچائو کے لئے احتیاطی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی کمی ہوئی ہے۔ 2010 میں ملک میں بہت بڑا سیلاب آیا جس سے ہم نے بہت تباہ کاریاں دیکھیں ۔ 80 اور 90 کے عشروں میں بھی سیلاب سے بہت نقصان ہوا۔ پچھلے 20 سال کے دوران دنیا میں قدرتی آفات سے 2.9 ٹریلین ڈالرکا نقصان ہوا جن میں سے 55 فیصد نقصان سیلاب سے دیکھنے میں آیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں