افتخار ٹھاکر

سید نور جیسے سنجیدہ لوگ فلم انڈسٹری میں سر گرمیاں کرینگے تو دوسرے لوگ بھی راغب ہونگے‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( عکس آن لائن)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ سید نور جیسے سنجیدہ لوگ فلم انڈسٹری میں سر گرمیاں کریں گے تو انہیں دیکھتے ہوئے دوسرے لوگ بھی اس جانب راغب ہوں گے ، سید نور کا پراجیکٹ کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے اور ان کی فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ سے فلم انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ کہا کہ سید نور کے ساتھ کام کرنا خوش قسمتی ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔سید نور کا نئے پراجیکٹس کے ساتھ دوبارہ سر گرم ہونا فلم انڈسٹری کیلئے خوش آئند ہے اور اس سے یقینی طو رپر دوسرے لوگ بھی سرمایہ کار ی کیلئے راغب ہوں گے جس کے فلم انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’’ چل میرے پُت‘‘ پارٹ ٹو آئندہ ماہ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں