سید امین الحق

سید امین الحق سے سویڈش سفیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے سویڈش سفیر کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں وفد میں سویڈن کی ٹیکنالوجی کمپنیزنمائندگان شریک بھی شریک تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیا ل کیا گیا ۔وفاقی وزیرنے پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں ہونیوالیاقدامات سے وفد کوآگاہ کیا۔

امین الحق نے کہاکہ سویڈن سمیت تمام یورپی ممالک سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان اپنے ٹیلنٹ، اکثریتی نوجوان آبادی اوربیرونی سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔ سید امین الحق نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستان کو برانڈ کیطورپرمتعارف کروانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام شعبوں میں سوئیڈن کمپنیزکے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیارہیں۔ملاقات میں سویڈش کمپنیزکاصحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں

ٹیکنالوجیزکیاستعمال پرتجاویزکا تبادلہ کیا گیا ۔ سوئیڈش وفد نے کہاکہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ماحولیات تبدیلیوں او غذائی قلت پرقابوپایا جاسکتا ہے۔سویڈش سفیر ہنرک پیرسن کی آئی ٹی وٹیلی کام کمپنیزکو سوئیڈن میں روڈ شو کی دعوت دی۔ہنرک پیرسن نے کہاکہ خواہش ہے دونوں ممالک کے مابین دیگر شعبوں کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون کا فروغ ہو۔سویڈش وفد نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مختلف منصوبوں اور اقدامات پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج محسن مشتاق، مسزعائشہ حمیرا، سید جنید امام، جواد شیرازی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں