عقیدہ ختم نبوتﷺ

سیالکوٹ:عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کی اساس اور دین کی حقیقی روح ہے، سید احمد رضا شاہ بخاری

سیالکوٹ( نمائندہ عکس آن لائن) عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کی اساس اور دین کی حقیقی روح ہے، نبی آخرالزماں ﷺ کی ناموس کی حفاطت ہر مسلمان پر لازم ہے اور ختم نبوت پر کامل یقین ہی کامل ایمان کی نشانی ہے اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔آپﷺ کی رسالت و نبوت کا دور قیامت تک باقی رہے گا اور آپﷺ کی رسالت و نبوت کا آفتاب رہتی دنیا تک اپنی روشنیاں بکھیرتا رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار جماعت صدائے حق پاکستان کے سربراہ ،جانشین و سجادہ نشین ڈونگیاں شریف پیر سید احمد رضا شاہ بخاری نے چھٹی سالانہ تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس و ختم پاک پیر بخاری ؒ سید احمد حسن شاہ رحمتہ اﷲ علیہ سے صدارتی خطاب میں کیا اور کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ اتحاد امت کیلئے نقطہ وحدت ہے ،نبی کریم ﷺ کی محبت و عقیدت ہی ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے جس کے بغیرایمان ادھورا ہے ۔ہم اپنی جانیں قربان کردیں گے مگر ناموس رسالتﷺ پر کسی بھی قسم کی آنچ نہ آنے دیں گے ۔جماعت اہلسنت پاکستان گوجرانوالہ ڈویژن کے امیر علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی اور پیر سید غلام نقشبند المعروف چن پیر سرکار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہماری جان اور بندہ مومن کی پہچان ہے ۔ عقیدہ ختم نبوتﷺ دین اسلام کی بنیاد ہے اور دین کی پوری عمارت اس پر کھڑی ہے ،سرکار دوعالم ﷺ کی ختم نبوت پر ایمان ہی کامل ایمان کی نشانی ہے ۔

آپﷺ کالایا ہوا دین ہی ایک مکمل دین ہے جس کی روشن و پاکیزہ تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ پیر سید مستجاب علی شاہ ،صاحبزادہ سید حسن رضا شاہ اور قاری محمد افضل باجوہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ہمارئے ایمان کا سب سے اہم و بنیادی حصہ ہے آپﷺ ختم نبوت کا تاج پہن کراس دنیا میں جلوہ فروز ہوئے ،خالق کائنات نے آپﷺ کو مختار کل نبی بنا کربھیجا اور قیامت تک آپﷺ کی رسالتؐ ہی ایک مکمل دین ہے۔ سید وحید گیلانی اورعلامہ عبدالعلی غزالی نقشبندی نے کہا کہ قادیانی مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں ۔فتنہ قادیانیت سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ نگر نگر، گلی گلی ،قریہ قریہ ختم نبوتﷺ سیمینار ،کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے اور نوجوان نسل کوقادیانیوں کی مکاری اور عقیدہ ختم نبوتﷺ سے روشناس کروایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت برطانیہ حکومت کی پیداوار ہے جو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کے ساتھ کھیل رہے ہیں یہ فساد پسند عناصر کسی بھی صورت میں رحم کے قابل نہیں۔

قاری محمد اعظم قادری ،علامہ محمد طارق بٹ نقشبندی ،قاری مجاہد حسین قادری ،پیر سید طلحہ شاہ بخاری ،صاحبزادہ سید حسنین رضا بخاری ،سید حسین رضا بخاری و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج اسلام دشمن قوتیں پوری طاقت کے ساتھ امت مسلمہ کے دلوں سے حب رسولﷺ کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہ ہونگے ۔دشمن لاکھ جتن کرلے غلامان رسولﷺ ہر سازش ناکام بنا دیں گے ۔ سرورکائنات ﷺ کو خاتم النبین نہ مانے والے مسلمانوں کے دشمن ہیں،فتنہ قادیانیت کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔پاکستان کے آئین کے مطابق ختم نبوتﷺ کا منکر دین سے خارج اور غیر مسلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺکے دفاع میں جو قربانیاں ہمارے اسلاف نے دی ہیں تاریخ انھیں کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی ۔پیر صاحب گولڑہ شریف سید مہر علی شاہ اور محدث علی پوری پیر سید جماعت علی شاہ ؒ سمیت علماء و مشائخ نے مرزا قادیانی کو ہر میدان میں جھوٹا ثابت کیا اور اسے زلت و رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عاشقان رسولﷺ کیلئے سات ستمبر عید کا دن ہے یہی وہ مبارک دن ہے کہ جس دن قائد اہلسنت الشاہ احمد نورانی صدیقی نے قادیانیوں کو پارلیمنٹ سے اقلیت ،غیر مسلم قرار دلوایا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ محبوب خدا حضرت محمد مصطفیﷺ ختم نبوت کا تاج پہن کر اس دینا میں تشریف لائے اور اب قیامت تک کیلئے آپﷺ کا دین اور نبوتؐ غالب رہے گی ۔ نبی پاکﷺ کی غلامی ہر بندہ مومن کیلئے باعث فخر ہے جس پر اﷲ رب العزت کا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد اہلسنت الشاہ احمد نورانی صدیقی عالم اسلام کے وہ عظیم المرتبت ہستی ہیں کہ جن کے زندگی کے شب و روز قرآن و سنت ؐ کی تعلیم و تبلیغ اور فتہ قادیانیت کی سرکوبی میں بسر ہوئے اور آپؒ نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا۔ختم نبوتﷺ کا جو باب حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؒ سے شروع ہوا تھااس کی آبیاری علامہ الشاہ احمد نورانی صدیقی نے اپنے خون جگر سے فرمائی اور سات ستمبر 1974کو پارلیمنٹ سے مرزائیوں کو اقلیت غیر مسلم قرار دلوانا آپؓ ہی کا خاصہ ہے ۔

تقریب میں پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی ترجمان پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی ،محمد خالق ندیم ،صاحبزادہ دلشاد منیر اویسی ،شہزادہ علی حسن قادری ،پیر ظہیر احمد جلالی و دیگر علماء و مشائخ کے علاوہ مریدین و زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔آخر میں سجادہ نشین پیر سید احمد رضا شاہ بخاری نے ملکی سلامتی و استحکام اور حاضرین مجلس کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں