مریم اور نگزیب

سیاسی استحکام بے گناہ سیاسی مخالفین اور بہنوں اور بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے اور سیاسی انتقام لینے سے نہیں آتا، مریم اور نگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ سیاسی استحکام بے گناہ سیاسی مخالفین اور اْن کی بہنوں اور بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے اور سیاسی انتقام لینے سے نہیں آتا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاسی استحکام بے گناہ سیاسی مخالفین اور اْن کی بہنوں اور بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے اور سیاسی انتقام لینے سے نہیں آتا۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی استحکام قائدِ حزبِ اختلاف کو قید کرنے سے نہیں آتا انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے، ووٹ چوری اور سینٹ میں منڈی لگانے والوں سے مل کر نہیں ہوتیں۔ انہوںنے کہاکہ بات چیت عوام کا آٹا،چینی، دوائی، بجلی گیس چوروں سے نہیں ہوتی۔ عدالتی اور انتظامی اصلاحات کی تجاویز سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں۔انہوںنے کہاکہ عدالتی اور انتظامی اصلاحات جعلی وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے نہیں ہوسکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں