اسپیکر قومی اسمبلی

سیاست ہوتی رہے گی اس وقت قومی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

لاہور(عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی اس وقت قومی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے،ایوان کومثبت انداز میں چلانے کی کوشش کرتاہوں،کورونا کی صورت حال اور ملکی معیشت سمیت تمام مسائل پر اظہار خیال ہونا چاہیے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں،ایوان کومثبت انداز میں چلانے کی کوشش کرتاہوں،کورونا کی صورت حال اور ملکی معیشت سمیت تمام مسائل پر اظہار خیال ہونا چاہیے، اسد قیصر نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی اس وقت قومی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں