سہیل تنویر

سہیل تنویر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

کراچی(عکس آن لائن) آل راؤنڈر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔آل راؤنڈر سہیل تنویر نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا البتہ وہ ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں دستیابی جاری رکھیں گے۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے والے پیسر نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا جس نے انھیں ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا۔سہیل تنویر کو آئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں راجستھان رائلز کی جانب سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں