سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت حکومتی رہنماﺅ ں کا اہم اجلاس

اسلام آباد (عکس آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ،ملک کواس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور مشکل حالات میں پارلیمنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،عوام نے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیں ووٹ دیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ قانون سازی کا عمل بڑھائیں اور ارکان پارلیمنٹ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں۔

بدھ کے روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود نے شرکت کی جبکہ چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر ، وزیر مملکت علی محمد خان اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

اجلاس میں اہم پارلیمانی امور سمیت ملکی سیاسی ،معاشی اور کورونا وائرس وبا سے متعلق امور زیر باعث رہے جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کو بلانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماﺅں سے مشاورت پر بھی غور کیا گیا۔ سپیکراجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی و اتحادی اراکین اسمبلی اور وزراء کی جلد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی ۔ قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کو عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے یہاں اسلام آباد بھیجا ہے ، بطور عوامی نمائندوں کے اب وقت آگیا ہے کہ ہم عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملدآمد کرنے کے لیے اپنے ہر ممکن وسائل کو بروکار لائیں۔

اس وقت ملک کو درپیش چیلنجز درپیش ہیں اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ۔کورونا کے پہلی لہر کے دوران پارلیمنٹ کا کردار بہت اچھا رہا، ۔ انہوں نے کہا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا چاہتا ہوں کہ قانون سازی کا عمل آگے بڑھے ،قومی اسمبلی کے اجلاس کے دن پورکرنا آئینی طور پر ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں