قومی اسمبلی اجلاس

سپیکر قومی اسمبلی نے فواد چودھری کے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کے الزامات کو مسترد کردیا۔ سپیکر آفس کے مطابق قرار داد پر ایوان کے اندر ہی اراکین سے دستخط کروائے گئے، قومی اسمبلی کے عملے اور اراکین کی موجودگی میں یہ دستخط ہوئے، دستخطوں کے جعلی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سپیکر آفس کے مطابق فواد چودھری 8 اراکین کے دستخط جعلی ہونے کو ریکارڈ سے ثابت کریں، فواد چودھری سپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کروائیں، فواد چودھری ثبوت دیں ورنہ ان کے خلاف قومی اسمبلی کارروائی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں