سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے پاکستان آنے والی تمام کرکٹ ٹیموں کا خیر مقدم

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملک میں ایشیا کپ کے انعقاد کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے شرکت کے لئے پاکستان آنے والی تمام کرکٹ ٹیموں کا خیر مقدم کیا ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 سال بعد ایشیا کپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان میں آنے والی کرکٹ ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد خوشگوار ماحول میں ہو گا اور شرکت کرنے والی ٹیمین بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنے کرکٹ گرائونڈز میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نیایشیا کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہا اور ایشیا کپ کی پروقار افتتاحی تقریب کے انعقاد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں