طوفان گلوریا

سپین میں طوفان گلوریا نے تباہی مچا دی، ایک شخص ہلاک، پروازیں منسوخ

میڈرڈ(عکس آن لائن)سپین میں طوفان گلوریا نے تباہی مچا دی، ایک شخص ہلاک ہو گیا، پروازیں منسوخ ہونے سے سیکڑوں مسافر ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔طاقتور طوفان گلوریا تیز برفانی ہواؤں، بارش اور برف باری کے ساتھ سپین سے ٹکرا گیا، حکام کو ائیرپورٹ بند کرنا پڑا، سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافر ائیرپورٹ پر ہی پھنس گئے۔

ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے نظام زندگی متاثر ہوا، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔بارسلونا میں لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈرڈ میں پبلک پارک عوام کے لیے بند کر دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں