سپر لیگ

سپر لیگ میں کھلاڑیوںکی نیلامی کا طریق کار اپنانے کی تجویز فرنچائزز کو ارسال

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوںکی نیلامی کا طریق کار اپنانے کی تجویز فرنچائزز کو ارسال کردی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی جانب بڑے کرکٹرز کو راغب کرنے کیلئے پی سی بی نے آئی پی ایل کی طرز پر نیلامی کا طریق کار اختیار کرنے کا عندیہ دیا تھا، اس حوالے سے تجاویز تیار کرکے فرنچائزز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔حکام کے خیال میں آکشن ماڈل اپنانے سے ایونٹ میں کئی نئے اسٹارز بھی شامل ہو سکتے ہیں، گزشتہ دنوں آپریشنل میٹنگ میں تجویز پر تبادلہ خیال ہوا،

اس موقع پر 2 فرنچائزز نے سوال اٹھایا کہ نئی لیگز مسلسل معاہدے کر رہی ہیں، کیا پی ایس ایل میں بڑے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے پی سی بی نے 10، 12 اسٹارز سے رابطہ کر لیا؟اس پر جواب ملا کہ تاحال ایسا کچھ نہیں ہوا، فرنچائزز نے یہ بھی کہا کہ لیگ کی روایت رہی ہے کہ جب کبھی کوئی تبدیلی کرنا ہو تو اس سے اگلے ایڈیشن میں اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ اس سے بعض ٹیموں کو زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے، اگر کسی موقع پر تجویز سے اتفاق کر بھی لیا گیا تو نویں ایڈیشن میں ہی عمل درآمد ممکن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں