قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ کے چار نئے ججوں کی تقرری کے لئے 28جولائی کو ہونے والے اجلاس کو موخر کیا جائے،قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد (نمائندہ عکس) سپریم کورٹ کے سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سپریم کورٹ کے چار نئے ججوںکی تقرری کے لئے 28جولائی کو ہونے والے اجلاس کو موخر کیا جائے۔ اس سے قبل بھی چھٹیوں میں ہونے والا اجلاس نئے ججوں کی تقرری میں ناکام رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ جو ان دنوں چھٹیوں پر سپین میں موجود ہیں بذریعہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے کہ سپریم کورٹ کے چار نئے ججوں کی تقرری کے لئے 28جولائی کو ہونے والا اجلاس منسوخ کیا جائے کیونکہ چار سے زائد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ججوں کی کمی کا سامنا ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ اس سے قبل بھی گرمیوں کی چھٹیوں میں ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے اجلاس بلایا گیا تھا لیکن جوڈیشل کمیشن کسی حتمی رائے پر پہنچنے سے قاصر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی چھٹیوں میں صرف جسٹس اعجاز الحسن نہیں دستیاب ہونگے باقی جج باقی جج موجود نہیں ہونگے اس لئے چار نئے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعیناتی کے لئے چھٹیوں کے ختم ہونے کے بعد اجلاس طلب کیا جائے تاکہ مشاورت سے نئے ججز کی تقرری کی جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں