رانا ثنااللہ

سپریم کورٹ کے تین ججز کیخلاف ریفرنس خارج از امکان نہیں ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پرغور جاری ہے اور یہ خارج از امکان بھی نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے تین رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں موجود تھے جس میں سارے مسائل پر مکمل گفتگو کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ جو بینچ پہلے 9کا تھا پھر7اور پھر پانچ کے بعد چار اور اب تین کا رہ گیا، اس بینچ نے جس فیصلے کو عمل درآمد کرنے کے لیے کارروائی شروع کی وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تین رکنی بینچ کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے اور بائیکاٹ کریں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اکتوبر میں انتخابات کے انعقاد پر متفق ہے، جو رہنما الیکشن کے التوا پر اعتراض کررہے ہیں وہ دراصل اپنی پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن ججز پر تحفظات ہیں ان کے خلاف ریفرنسسز خارج از امکان نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں