شیخ رشید

سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہے ،پنجاب میںتحریک عدم اعتماد آسکتی نہ گورنرراج لگ سکتاہے ‘ شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اورانتخابات کی راہ میں رکاوٹیں مت کھڑی کرے ،نوازشریف کوبلا لیں ،نیوائیرلندن میں منائیں لیکن بیماری کابہانہ ختم کرکے پاکستان آئیں، خیبر پختوانخواہ میں دوتہائی اکثریت ہے ،پنجاب بارے سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہے اس لئے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے اورنہ ہی گورنرراج لگ سکتاہے ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے،560سے زائد نشستوں پر انتخابات ملک کی سیاست کی درودیوارہلادیںگے ۔جوکہتے تھے عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑے گاان کومنہ کی کھانی پڑی ہے ،اکیلے عمران خان نے سارے سیاستدانوں کو چت کردیا،جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے جوعمران خان کودیوارکے ساتھ لگاناچاہتے تھے و ہی دیواران پرگرگئی ہے ،الیکشن میں ہررکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں