سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ہری پور سیمنٹ فیکٹری کے قیام کیلئے زمین کے حصول پر جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے ہری پور سیمنٹ فیکٹری کے قیام کیلئے زمین کے حصول پر جواب طلب کر لیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں سیمنٹ فیکٹری کیلئے سرکاری سطح پر زمین حاصل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے ہری پور سیمنٹ فیکٹری کے قیام کیلئے زمین کے حصول پر جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت بتائے سیمنٹ فیکٹری کیلئے زمین کے حصول کا طریقہ کار کیا تھا۔ وکیل کے پی نے کہاکہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے سیمنٹ فیکٹری لگائی جا رہی ہے،سیمنٹ فیکٹری کے قیام کی فزیبیلیٹی رپورٹ ایف ڈبلیو او نے تیار کی۔ وکیل کے پی نے کہاکہ یہ بات درست نہیں کہ سیمنٹ فیکٹری کیلئے زمین ایف ڈبلیو او نے حاصل کی، زمین حاصل کرنے کا جو طریقہ ہے وہی اختیار کیا گیا ہے۔

جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ درخواست گزار کا الزام ہے زمین طریقہ کار کے مطابق نہیں لی گئی،عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں