سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے پاکستان سٹیل مل کے معاملہ پر جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے پاکستان سٹیل مل کے معاملہ پر جواب طلب کر لیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان اسٹیل 2015 سے بند پڑی ہے، اسٹیل مل کی بندش کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں مراعات مل رہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ سالانہ اربوں کا بوجھ حکومت پر اسٹیل مل کا پڑ رہا ہے، سیکرٹری صنعت و پیدوار معاملہ کو فوری طور پر دیکھیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ حکومت ان تمام ملازمین کو فارغ کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اسٹیل مل بہت مسائل پیدا کر رہی ہے، لگتا ہے ملک کا سارا بجٹ اسٹیل مل میں چلا جائے گا، اگر حکومت مل چلانا چاہتی ہے نئے لوگ بھرتی کرے، موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑ گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اسٹیل مل کے ملازمین کو نوکری پر کیوں رکھا ہوا ،سپریم کورٹ نے ملازم زرداد عباسی پرموشن کیس میں ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں