سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے صوبوں میں ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے متعلق معاونت طلب کر لی

اسلام آباد (عکس آن لائن) سپریم کورٹ نے ہاوسنگ سوسائٹیز فورنزک آڈٹ کیس میں صوبوں میں ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے متعلق معاونت طلب کر لی۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت ایف آئی اے نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی آڈٹ رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔جسٹس قاضی امین نے کہاکہ اگر صوبوں اور وفاق کے قوانین میں تضاد ہو تو وفاق کا قانون لاگو ہوگا، اس کا تعین صوبوں اور وفاق کی رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ ایف ا?ئی اے کے اختیارات اور ضمانت سے متعلق ایشوز کا تعین ہونا ضروری ہے، یہ کیسز عام عدالت میں چلیں گے یا خصوصی عدالت میں، یہ بھی دیکھنا ہوگا۔ دور ان سماعت نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی عدالت میں پیش ہوئے ،شہری نے ایف آئی اے رپورٹ پر سوال اٹھا دیا۔ درخواست گزار شہری نے کہاکہ ایف ا?ئی اے رپورٹ میں بہت سے لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا۔عدالت نے ایف ا?ئی اے کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں