فواد چوہدری

سپریم کورٹ ایک اور وزیر اعظم کو فارغ کردے گی ،فواد چوہدری

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بنچ صرف عمل درآمد کا بنچ ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

دوسری جانب فواد چودھری نے کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنے والے ججوں کو مجرم بھی قرار دے دیا اور کہا کہ ایسے ججوں کو استعفا دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں