سپریم کورٹ

سپریم کورٹ ،پی ٹی آئی کا بلے کے نشان کا کیس 10 جنوری سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( عکس آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اور حامد خان نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے بلے کے نشان کی درخواست پیر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر گوہر اور حامد خان کا موقف ہے کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، جس پر فوری سماعت کی جائے۔بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں