فواد خان

سپرہیرو ویب سیریز مِس مارول کے ٹریلرسے فواد خان آئوٹ

کراچی (عکس آن لائن) سپرہیرو ویب سیریز ”مِس مارویل” کا ٹریلر جاری کردیاگیا، ویب سیریز 08 جون کو ریلیز کی جائے گی۔نو عمر پاکستانی نڑاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی سیریز میں سپر ہیرو کا کردار نبھائیں گی،سیریز میں مرکزی کردار ”کمالہ خان” کا ہیجو اداکارہ ایمان ویلانی ادا کریں گی،مس مارویل سیریز کیلئے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھی کاسٹ کیاگیاتھا تاہم ٹریلر میں انہیں نہیں دکھایاگیا ،

خیال کیاجارہاہیکہ فواد خان کے کردار کو فی الحال راز میں رکھا گیا ہے۔ویب سیریز کے دیگر فنکاروں میں ساغر شیخ، موہن کپور، زینوبیہ شیروف، ماتھ لنٹیز اور ریڈ ڈِیگر شامل ہیں۔’مِس مارول’ کو گزشتہ برس ریلیز ہونا تھا جسے بعد ازاں کورونا وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں