سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک سکیم کے تحت ہسپتالوں اورطبی مراکزکو 7 ارب 99کروڑ ،20 لاکھ روپے کے قرضوں کی فراہمی

اسلام آباد(عکس آن لائن) کورونا وائرس سے نمٹنے اورقرنطینہ سہولیات میں اضافہ کیلئے ہسپتالوں اورطبی مراکزکو قرضہ جات کی فراہمی کی سکیم کے تحت اب تک مختلف ہسپتالوں اورطبی مراکزکوو 7 ارب 99کروڑ ،20 لاکھ روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سکیم کے تحت22 اکتوبر 2020 تک 48 ہسپتالوں اورطبی مراکز نے 11 ارب 77 کروڑ 54ہزار روپے کے قرضہ جات کیلئے درخواستیں دیں جن میں سے 41اسپتالوں اورطبی مراکز کی درخواستیں منظورکی گئی.

اورانہیں 7 ارب 99کروڑ ،20 لاکھ روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ری فنانس سکیم کے تحت اسپتالوں اور طبی مراکز کے لیے قرضے کی حد 50 کروڑ روپے مقررکی ہے۔ سٹیٹ بینک بینکوں کو یہ سکیم بلاسود فراہم کر رہا ہے جبکہ دیگر بینک ہسپتالوں یا طبی مراکز کو 3 فیصد سالانہ کی شرح سے قرضے فراہم کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں