سٹیزن پورٹل

سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ،وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ا پنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سٹیزن پورٹل میں 15 ماہ میں 15 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 92 فیصد حل ہو چکی ہیں اور میں مثالی کامیابی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہری حقیقت میں با اختیار ہوئے ہیں، سٹیزن پورٹل سے شہریوں اور حکومتی اداروں میں خلیج کم ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں