سٹرابری

سٹرابری کی کاشت اگلے ماہ فروری کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے سٹرابری کی کاشت اگلے ماہ فروری کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان اور کاشتکار سٹرابری کی کاشت فروری کے آغازسے شروع کرکے موسم بہار کے دوران مکمل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سٹرابری کی منظورشدہ اقسام میں کلونڈ ائی کمشنری ہاورڈبلیک موروغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اچھی اقسام کی کاشت بہترپیداوار کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹرابری کی مختلف اقسام کےلئے مختلف آب و ہوا درکار ہوتی ہے ایسی اقسام جن کے پھول آپس میں زرپاشی کا عمل بخوبی سرانجام دے سکیں انہیں ایک بلاک میں لگایاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی اقسام جن کی زرپاشی کسی دوسری قسم سے ہوتی ہے اس کےلئے ضروری ہے کہ کھیت میں مختلف اقسام لائنوں میں لگائی جائیں تاکہ ان کی زرپاشی آسانی سے ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں