سٹرابری

سٹرابری سے فی ایکڑ 2سے اڑھائی لاکھ روپے تک منافع کمایاجاسکتاہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

فیصل آباد (عکس آن لائن) جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زاعت نے کہا کہ کاشتکاری کے اخراجات کے

بعد سٹرابری سے فی ایکڑ 2سے اڑھائی لاکھ روپے تک منافع کمایاجاسکتاہے ،

اسلئے باغبانوں کو چاہیے کہ وہ سٹرابری کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ملک میں سٹرابری کے زیرکاشت رقبہ میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے ،

تاہم سندھ کے مختلف علاقوں میں سٹرابری کی شاندار پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ دیگر صوبوں کے برعکس صوبہ سندھ میں گزشتہ 5سالوں کے دوران سٹرابری

کی کاشت میں نمایاں اضافہ مشاہدے میں آیاہے،

اور سال 2019ء تک سندھ کے مختلف علاقوں میں سٹرابری کازیرکاشت رقبہ 3لاکھ86ہزار 737 ہیکٹرز تک پہنچ گیاہے

اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی وسیع رقبے پر سٹرابری کاشت کی جارہی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے اکثر مقامات پر سٹرابری کی کاشت کیلئے موزوں زمینی و موسمی حالات موجود ہیں.

لہٰذا مذکورہ سازگاری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سٹرابری کی کاشت بڑھانے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرناہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں