سویا بین

سویا بین کی کاشت کیلئے میرازمین کے انتخاب کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے سویابین کی کاشت بروقت مکمل کرنے اور میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ سویابین کی فصل خریف کی کاشت مقررہ مدت تک مکمل کرنے سے اس کی بڑھوتری کا عمل احسن طریقے سے جاری رہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ سویابین کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے میرازمین کا انتخاب ضروری ہے جبکہ سویا بین کی منظورشدہ اقسام ولیمز 82‘این اے آر سی 1‘این اے آر سی2‘ فیصل سویابین فی ایکڑ بمپرکراپ کی فراہمی کی ضامن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرازمین کیلئے ضروری ہے کہ اس میں پانی کا اچھا نکاس موجود ہوتاکہ فصل کو نقصان پہننے کا احتمال نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کیلئے کھیت میں دو سے تین بار ہل چلانے کے علاوہ اسے سہاگہ دیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں