فی تولہ قیمت

سونے کی قیمت میں1470 روپے اضافہ ، فی تولہ سونے کی قیمت94 ہزار50 روپے ہوگئی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزارچارسوسترروپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چئیرمین آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن محمدارشد نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت چورانوے ہزارپچاس روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت میں بارہ سو اکیاون روپے کا اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں بھی سونا چوبیس ڈالراضافہ کے بعد سولہ سوچوالیس ڈالرفی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں