سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے کمی

کراچی(عکس آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت300روپے کی کمی سے ایک لاکھ10ہزار500روپے ہوگئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 16ڈالر کی کمی سے 1824ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار736روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے 1200روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں