سورج مکھی

سورج مکھی کی فصل کو پہلے40سے 45دن تک جڑی بوٹیوں سے صاف رکھاجائے

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیاں سورج مکھی کی پیداوارمیں 20سے45فیصدکمی کا باعث بنتی ہیں اگرجڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک نہ کیاجائے تویہ روشنی‘خوراک اورپانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں‘فصل اگنے سے چھ ہفتے بعد تک کا عرصہ جڑی بوٹیوں کے حوالے سے نہایت اہم ہے اسلئے سورج مکھی کی فصل کو پہلے40سے 45دن تک جڑی بوٹیوں سے صاف رکھاجائے تاکہ بہترپیداوار کے حصول کوممکن بنایاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیاں بہت سے کیڑوں اوربیماریوں کے میزبا ن پودوں کے طورپر بھی کام کرتی ہیں ‘سورج مکھی کی فصل میں چوڑے پتو ں والی جڑی بوٹیوں میں باتھو‘کرونڈ‘لیہلی‘ جنگلی پالک‘چولائی‘ دودھ‘قلفہ‘ بکھڑا‘چبڑ‘ اٹ سٹ‘سینجی‘ مینا‘میکواورجنگلی ہالوں زیادہ اہم ہیں جبکہ نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں ڈیلا ‘ کھبل گھاس‘سوانکی گھاس‘ مدھانہ گھاس‘ دمبی گھاس اور بانسی گھا نس شامل ہیں اگرافرادی قوت موجودہوتو گوڈی جڑی بوٹیوں کی تلفی کا بہترین طریقہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں