شانموگرتنم

سنگاپور کے سابق نائب وزیر اعظم شانموگرتنم صدر منتخب

سنگاپور (عکس آن لائن)سنگا پور کے سابق نائب وزیر اعظم تھرمن شانموگرٹنم ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو 66 سالہ ماہر معاشیات تھرمن شانموگرٹنم کو 70.4 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد دو حریف امیدواروں پر فاتح قرار دیا۔

حکمران پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی)کے دیرینہ رہنما شانموگرٹنم نے صدارتی انتخاب لڑنے سے قبل حکومت اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں شانمو گرتنم نے کہاکہ مجھے یقین ہے سنگا پور میں اعتماد کا ووٹ ہے اور یہ ایک ایسے مستقبل کے لئے امید کا ووٹ ہے جس میں ہم مل کر ترقی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سنگاپور کے آئین کے تحت صدارت ایک بڑی حد تک رسمی اور غیر جانبدارانہ عہدہ ہے۔رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں نے کہا کہ شانموگرٹنم کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ سنگاپور کے باشندے اب بھی حکمران پیپلز ایکشن پارٹی پر بھروسہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں