سنگا پور(عکس آن لائن) سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لوونگ نے کہا،
کہ انہوں نے صدر حلیمہ یعقوب کو پارلیمنٹ تحلیل کرنےاور انتخابات کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ،
صدر نے لی کے مشورے پر منگل کو پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ لی نے نامزدگی کا دن 30 جون 2020 کو مقرر کرنے کا بھی مشورہ دیا.
جس سے صدر نے اتفاق کیا ہے۔سنگاپور میں گزشتہ عام انتخابات ستمبر 2015 میں کرائے گئے تھے۔