سندھ ہاوس

سندھ ہاوس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر پولیس کو دوبارہ نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ عکس)اسلام آباد کی عدالت نے سندھ ہاوس پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد فرخ فرید بلوچ نے سندھ ہاوس حملہ کیس میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست پر پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل نے مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار رکن قومی اسمبلی کی جانب سے راجہ نذیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔عدالتی نوٹس کے باوجود سندھ ہاوس پر حملے کی پورٹ جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کی نشاندہی کر کے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔ ملزمان نے سندھ ہاو¿س پر حملے کا سنگین جرم کیا، قانون ہاتھ میں لیا اور ارکانِ اسمبلی کو ہراساں کیا۔درخواست میں یہ بھی مو¿قف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہاو¿س میں موجود ارکان اسمبلی اور ان کے اہل خانہ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ پولیس نےاپنی ذمہ داری پوری نہیں کی بلکہ وزیروں اور ایڈوائزرز کے دباو میں آ کر مجرموں کو چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں