ٹک ٹاک پابندی کیس

سندھ ہائیکورٹ کا کا کے ڈی اے افسر اسپورٹس کمپلیکس عوام الناس کیلئے کھولنے کا حکم

کراچی (عکس آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے کے ڈی اے افسر اسپورٹس کمپلیکس کوعوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ماسٹر پلان کے تحت کھیل کے میدان کو بحال کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کھیل کے میدان پر کے ڈی اے افسر اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے کے ڈی اے افسر اسپورٹس کمپلیکس کو فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے کے ڈی اے افسر اسپورٹس کمپلیکس کوعوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کھیل کے میدان پر ذاتی اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایا جا سکتا ہے؟۔

سید شیراز نے عدالت سے کہا کہ ایس ٹی 25 بلاک 14 گلستان جوہر پر کھیل کا میدان تھا۔انور علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ کھیل کے میدان پر کے ڈی اے نے اپنا افسر اسپورٹس کمپلیکس بنا لیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت پر کمرشل سرگرمیاں ختم کی گئیں۔ استدعا ہے کہ کھیل کے میدان کو عوام الناس کے لیے کھولا جائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پارک کو صرف پارک مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جس پر سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے کو بھی نوٹس جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں