سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ ، شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا و دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب

کراچی (عکس آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر نادرا و دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بغیر کسی وجہ کے امین جان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ امین جان نہ ہی کسی مقدمے میں نامزد ہے بغیر کسی وجہ کے شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے استفسار کیا کہ افغان نیشنل تو نہیں ہے؟ وکیل نے بتایا کہ نہیں وہ افغان نیشنل تو نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہی تو مسئلہ ہے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہوا ہے۔ ہمیں اور آپ کو تو بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عدالت نے نادرا و دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں