سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ،تجاوزات ختم کرکے سروس روڈ، گرین بیلٹ بحال کرنے کا حکم

کراچی(عکس آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے تجاوزات ختم کرکے سروس روڈ، گرین بیلٹ بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم نائن کے اطراف زمین اور این ایچ اے کے حدود سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں الآصف اسکوائر ، ایم نائن کے اطراف تجاوزات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی حکم کے باوجود تجاوزات قائم ہو رہی ہیں۔ پولیس کو شکایت کرتے ہیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو الآصف اسکوائر کے اطراف سے تمام تجاوزات ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے تجاوزات ختم کرکے سروس روڈ، گرین بیلٹ بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ایم نائن کے اطراف زمین، اور این ایچ اے کے حدود سے متعلق تفصیلات طلب کرلی۔ عدالت نے غیر قانونی تجاوزات بھی ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل و دیگر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ ایم نائن کے اطراف کتنے فٹ تک زمین سرکاری ملکیت ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں