پاک بحریہ

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے قمبر، بکرانی، لاڑکانہ، سانگھڑ اور سکھر کے نواحی علاقوں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا دیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن بھی تقسیم کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی مسلسل فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ مصیبت کے شکار ہم وطنوں کی بحالی تک امدادی آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں