لاک ڈان کا اعلان

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لاک ڈان کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈان کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈان ہوگا۔ پنجاب میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ 24 مارچ سے 6 اپریل تک عوامی مقامات بند رہیں گے تاہم روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 242 ہے۔

غریب طبقے کے لئے امدادی پیکج کااعلان جلد ہوگا۔یہ اہم فیصلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس بات کا اعلان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس میں کیا۔اہم اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج انسداد کرونا کیلئے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ 24 مارچ سے 6 اپریل تک صوبے بھر کے شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورینٹس اور ایسی عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ہونگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے التماس ہے کہ وہ ان 14 روز میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور فوج کیساتھ تعاون کریں۔ 14 روز کیلئے سول اور فوجی ادارے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔

عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی تاہم فیملیاں اس فیصلے سے مستثنی ہونگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈان کا مطلب کرفیو نہیں ہے۔ صوبے میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔یہ سوال کہ کیا لاک ڈان کا دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔

اگر صورتحال بہتر رہی تو لاک ڈان کو پہلے بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں تمام چیزوں پر غور کرکے معاشرے کے غریب طبقے کی امداد کے لیے جلد امدادی پیکج کا اعلان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ میڈیکل سٹورز، کریانہ سٹورز، سبزی منڈی، فروٹ، دودھ اور دہی شاپس کھلی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں