احساس کفالت پروگرام

سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں ،مستحق خواتین کو لوٹا جا رہا ہے، شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ کے احساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں ہیں،مستحق خواتین کو لوٹا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون شہباز گِل نے سندھ کیاحساس کفالت پروگرام سینٹرز کی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مستحق خواتین کوسندھ حکومت کی نامکمل انتظامات کی باعث لوٹا جا رہا ہے۔شہبازگِل نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ غریب مستحقین کی مدد کے بجائے رشوت خوری پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت احساس سینٹرز پر انتظامات مکمل کرے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں