آن لائن تدریس

سندھ کی جامعات میں فزیکل کلاسز معطل، آن لائن تدریس جاری

کراچی(عکس آن لائن)حکومت سندھ نے صوبے کی تمام سرکاری و نجی جامعات میں فزیکل کلاسز تاہم ثانی معطل کردی ہیں جب کہ یہ فیصلہ صوبے میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز قاضی شاہد پرویز کے دستخط سے 22 مئی کو جاری اس نوٹیفکیشن کے مطابق جامعات میں فزیکل کلاسز نہیں ہوں گی تاہم طلبہ کے تعلیمی و تدریسی وقت کو بچانے کے لیے آن لائن کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔

اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں انتہائی ضروری عملے کو کووڈ 19 کی سخت ایس او پیز کے ساتھ بلا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ سندھ میں جامعات 26 اپریل سے بند ہیں اور کلاسز آن لائن ہورہی ہیں۔ جامعہ کراچی نے چند روز قبل ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں رواں سیمسٹر کو مکمل طور پر آن لائن کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں