حلیم عاد ل شیخ

سندھ میں بھی اب سیاہ دور ختم ہونے والا ہے، حلیم عاد ل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بھی اب سیاہ دور ختم ہونے والا ہے ، اس سے زیادہ افسوس کی بات نہیں ہوگی کے 34 سال پرانا کیس نکالا گیاہے، اسی کیس میں میری گرفتاری لاھور سے کی گئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لاھور کی اور جام شورو کی گرفتاری کے خلاف کیس داخل کرنے کے لیئے عدالت سے رجوع کرینگے او ر اب آج بول رہے ہیں کے کوڈ کی روپوٹ کو چیلنج کرینگے۔

حلیم عادل کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی بھی تمام رپورٹس کو بھی سامنے لایا جائے جبکہ کوڈ پازیٹو ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا جو ایک اپوزیشن لیڈر کے ساتھ کیا جارہاہے، سندھ حکومت کے پاس اور کوئی بھی کام نہیں صرف حلیم عادل کو گرفتار کرنے کام ہے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کو ان لوگوں نے تباھ کردیا ہے، میں سمجھتا ہوں کے جھوٹے کیسز ہیں اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو حیدرآباد میں بھی دہمکایا اور ڈرایا جارہاہے، ڈرانے دہمکانے والے سب لوگوں کی بڑی ڈئیری عمران خان کے پاس ہے اور چھوٹی ڈئیری میرے پاس ہے۔ حلیم عادل نے کہا کہ ظلم کرنے والوں کے نام لکھ رہے ہیں کسی نہیں چھوڑینگے، سندھ میں بھی اب سیاہ دور ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایسے نااہل لوگوں کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں