حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا قیدی ہوں،حلیم عادل شیخ

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا قیدی ہوں، مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کر کے دھاندلی کی گئی۔

منگل کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ معاشی دہشت گردوں نے مجھے سیاسی دہشت گرد بنا دیا، کل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو ڈرامہ ہوا سب نے دیکھا، ان خدشات کا اظہار صدارتی آرڈیننس میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کل تین اراکین کی ویڈیو میں ضمیر کی آواز تھی یا خمیر تھا، زیر حراست تینوں ایم پی ایز خوف کا شکار ہیں، زیرحراست لوگوں سے کچھ بھی کہلوایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کل قلندر کی دھرتی میں منڈی لگ رہی ہے، اس کا ذمہ دار زرداری مافیا ہے، الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے چوروں کا راستہ بند کرے۔انہوں نے کہا کہ ایک بھی ہمارا ایم پی اے چوروں ڈاکوئوں کے ساتھ نہیں ملے گا، کل میرے دو کیسز میں ضمانت منسوخ کی گئی میرے ہاتھ میں کیا بندوق تھی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کر کے دھاندلی کی گئی، سابق آئی جی جیل نصرت منگن نے اربوں روپے قیدیوں سے کمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں