سندھ حکومت

سندھ حکومت نے کرونا ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے اور یونین کونسلزکو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی

کراچی (عکس آن لائن)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے اور یونین کونسلزکو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی سندھ حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں میں صابن خریدکرعوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منگل کو سکھر قرنطینہ مرکزکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے متعدد اراکین سمیت انتظامیہ حکام شریک ہوئے، اجلاس سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا گیااس موقع پر وزیراعلی سندھ نے سکھر لیبر کالونی میں زائرین کومکمل سہولتیں دینے،لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک اسپتال میں منتقل کرنے اور وہاں ایم ایس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، وینٹی لیٹر و دیگر اشیاکا انتظام کرنےکی ہدایت کی اجلاس میں نئے بلاک میں قائم اسپتال کو وہاں موجود زائرین کے علاج کی سہولیت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے اسپتال کیلئے آلات خریدنے کی ہدایت دے دی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی مریضوں کے سیمپلز کراچی بھیجتے رہیں اور تمام زائرین کی مکمل میڈیکل ہسٹری رکھیں۔وزیراعلی نے ڈی سیز کو زائرین کا پتہ شیئرکرکے ایک مہینے کا راشن پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا چیف سیکریٹری راشن پہنچانے کی ہدایت جاری کریں اور جو فنڈز چاہئیں مہیاکریں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلی مراد علی شاہ نے نئے تعمیر شدہ اسپتالوں کوایک ماہ میں فعال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کوٹری، نوری آباد ،حیدرآباد میں سکھر ماڈل اختیار کرنے خالی لیبر فلیٹس میں آئسولیشن وارڈز بنانے کی ہدایت کردتے ہوئے ، کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر عوام کی جانب سے تعاون کو سراہا،اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے یونین کونسل کو فنڈز جاری کرنے ، دیہی علاقوں میں صابن خریدکرعوام میں تقسیم کرنے اور صابن کمپنیوں سے سبسڈی پر10 لاکھ صابن خریدنےکافیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں