میٹرک

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کیسالانہ امتحانات8مئی سے لینے کااعلان کردیا

کراچی (عکس آن لائن)سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 مئی سے لینے کا اعلان کردیا ہے. وزیر تعلیمی بورڈ سندھ اسماعیل راہو نیکہا ہیکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں8 مئی سینائن اورمیٹرک کیامتحانات لئیجائیں گے، اس حوالے سے سندھ کے تمام ڈویژنوں میں 8 مئی کو دو شفٹوں میں امتحان لئیجائیں گیاورامتحانی شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے.

اسماعیل راہو نے وفاق اور کے الیکٹرک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وجہ سے طلبہ کو امتحان دینے میں مشکلات کا سامنا ہوگا،نویں اور میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے. انہوں نے کہا کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں 7 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کرینگے،کراچی،حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص ڈویژنوں میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 مئی سے شروع ہورہے ہیں، کراچی میں 400 اور حیدرآباد میں 25 امتحانی مراکز حساس ہیں.

صوبائی وزیر تعلیمی بورڈ کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز کے انچارج طلبہ کو ٹھنڈہ پانی کلاس روم تک مہیہ کرنے کیلئے سہولیات فراہم کرینگے, کاپی کلچر کو روکنے کے لیے امتحانی مراکزکے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے گی. اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ تمام امتحانی مراکز کے لئے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی، تمام ڈویژنوں میں امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے،کاپی کرتے جو بچہ پکڑا جائیگا اسے فیل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں