پولیو

سندھ، خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 8کیسز کی تصدیق ہوگئی

پشاور /کراچی (عکس آن لائن)خیبر پختونخوا (کے پی) اور سندھ میں پولیو کے 8 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 33ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کْل 8 پولیو کیسز میں سے 6 خیبرپختونخوا میں سامنے آئے،فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پشاور سے 2 اور خیبر قبائلی علاقہ، بنوں، نوشہرہ اور لکی مروت سے ایک ایک کیسز سامنے آئے جبکہ فیصل آباد میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔مذکورہ 8 پولیو کیسز سے پہلے ملک میں رواں برس پولیو وائرس کے مجموعی طور پر 25 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے رواں ماہ 14 تاریخ کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سمیت دیگر اضلاع سے مجموعی طور پر 13 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔یاد رہے کہ 27 فروری کو بھی کے پی سے پولیو کے تین کیسز سامنے آئے تھے جو پشاور، خیبر اور باجوڑ سے رپورٹ ہوئے تھے۔

کے پی میں 23 فروری کو 5 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں 4 خیبر اور ایک نوشہرہ سے رپورٹ ہوا تھا جبکہ پنجاب سے ایک کیس راولپنڈی میں سامنے آیا تھا۔پولیو کے کیسز کی زیادہ تعداد خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئی جہاں 8 فروری کو پشاور، خیبر اور باجوڑ سے ایک،ایک کیس کی تصدیق کی گئی تھی جو رواں برس سامنے آنے والے پہلے کیسز تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں