گندم کی بوری

سندھ،گندم کی بوری 1100روپے مہنگی،آٹاکی قیمت بھی بڑھ گئی

حیدرآباد(عکس آن لائن)حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں 100 کلو گندم کی بوری پر 1100روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا ۔گندم کے نرخ میں اضافے کے بعد آٹا کی فی کلو قیمت بھی بڑھ گئی ۔ہول سیل میں 54سے 56 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اکتوبر کا نصف ماہ گزرنے کے باوجود گندم کی فروخت کی قیمت کا اعلان نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کے حوصلے مسلسل بلند ہوتے جارہے ہیں۔اس ضمن آٹا چکی اونرز سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر حاجی حفیظ خانزادہ کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن حکومت اور ذمہ دار اداروں کو اس صورتحال سے مسلسل آگاہ کرتی آرہی ہے مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی

اپنا تبصرہ بھیجیں