سنتھیا رچی

سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر حکومت اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ

کرنے کی درخواست پر حکومت اور وزارت کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آ باد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے امریکی شہری

سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سنتھیا رچی کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے ،

جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے معلوم کہ ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے؟

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ سنتھیا رچی نے خود سوشل میڈیا میں ویزا کی معیاد ختم ہونےکا اعتراف کیا ہے،

سنتھیا نے ایف آئی اے کو کہا کہ وہ بزنس کر رہی ہیں،

لیکن انہوں نے پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات دیے۔

عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد وفاق، وزارت داخلہ،

ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں