سموگ

سموگ ایک فضائی آلودگی ہے جو دیکھنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے، ڈاکٹرلئیق احمد

قصور (عکس آن لائن) سموگ ایک فضائی آلودگی ہے جو دیکھنے کی صلاحیت کوکم کردیتی ہے‘ دھواں ملی آلودہ دہند ٹریفک حادثات کا باعث بنتی ہے‘ سموگ سے سانس کی نالیوں میں سوزش کا اور جلدکی بیماریوں کیساتھ آنکھوں کو بھی شدید متاثرکرتی ہے‘سموگ دل کی بیماریوں کا بھی باعث بنتی ہے‘ پاکستان کے80فیصد لوگ آلودہ فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورڈاکٹرلئیق احمد نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں سموگ کے حوالے سے آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے ڈریں نہیں بلکہ احتیاط برتیں‘ سموگ کے اثرات سے بچنے کیلئے عینک اور ماسک استعمال کریں‘آنکھوں اورمنہ کو پانی سے دھوئیں‘ روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں‘گھروں کے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤکریں‘بچوں اور بزرگوں پرخصوصی توجہ دیں‘آنکھوں اور سانس کی بیماری کی صورت میں فوری طورپر اپنے قریبی ڈاکٹر یا سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں