سماجی تنظیم

سماجی تنظیم ڈور آف اوئیرنیس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس‘ہنر مند افرادی قوت کی اہمیت زیر بحث

لاہور( عکس آن لائن )سماجی تنظیم ڈور آف اوئیرنیس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس کا انعقاد ڈورآف اوئیرنیس کے ماڈل ٹاﺅن جے بلاک میں واقع ہیڈ آفس میں منعقدہوا۔

اجلاس میں میزبانی کے فرائض چیئر پرسن ڈورآف اوئیرنیس مسز ربا ہمایوں نے انجام دئیے جبکہ مہمان خصوصی مسز ذیشان ضیاء( ایم ڈی امریکن لائسٹف) تھیں- اجلاس کا آغاز اللہ تعالٰی کے با برکت نام سے کیا گیا اور تلاوت کا شرف ایس ایم اشفاق صاحب نے حاصل کیا۔

اجلاس میں مسز فرزانہ شاہد، شیخ پرویز،افتخارحسین،پروفیسرعلی ساجد،اخلاق شمسی،،ایس ایم اشفاق ،غازی تیمور سکندر‘ سجادحسین ، گلریز فاطمہ، شاہد ملک، مسز عظمی شاہد،مسز صائمہ نوابی، مسزفلزاپرویز،مس زہرہ ،مس روزی رضوی،مس نبیلہ انتصار،مس نتاشا حق اورمس شاہین واسطی نے شرکت کی۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہنر مند افرادی قوت کی اہمیت کو زیر بحث لاتے ہوئے نئے سلیبس پر عمل درآمدکرنے پرمشاورت کی گئی اور تعلیم کے نئے طریقے کار واضح کئے گئے جس کے ذریعے معاشرے میں ایسے ہنر مند افرادمہیاکرنا ہے جو کہ معاشرے کی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر سکیں ۔

چیئر پرسن ڈورآف اوئیرنیس مسز ربا ہمایوں نے بتایا کہ ان کے ادارے کا نصب العین ہے کہ گلیوں مےں پھرنے والا ہر بچہ تعلیم کے ساتھ کسی نہ کسی ہنر سے بھی واقف ہو۔

واضح رہے کہ ڈور آف اویئر نس کے زیر اہتمام اس وقت ایک درجن سے زائدجھگیوں کے بچوں کے سکول چل رہے ہیں جس میں ایک ہزار سے زائد بچے مفت تعیےم حاصل کر رہے ہےں۔ لڑکیوں کے لئے سلائی سکول جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کمپیوٹر سنٹر کام کر رہے ہیں جہاں درجنوں لڑکیوں اور لڑکوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں