سلیم شیخ

سلیم شیخ کی اپنی بیٹی کی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے معروف اداکار سلیم شیخ کی اپنی بیٹی کی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی پر ڈانس کرنے کی ویڈیوز کو ان کے مداح خوب پسند بھی کر رہے ہیں۔ان ویڈیوز میں سلیم شیخ مختلف پاکستانی اور بھارتی گانوں پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کے ڈانس پر ان کے گھر والے بھی خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ معروف اداکار سلیم شیخ کی بڑی بیٹی نشمیہ شیخ کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی، جس کی تصاویر سلیم شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر بھی کی ہیں۔شادی کی تقریب میں شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ شرکت کی۔اس کے علاوہ جاوید شیخ، بہروز سبزواری سمیت دیگر نامور فنکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں